اہم خبریں

سونا اچانک ہزاروں روپے سستا، آج کی نئی قیمت سامنے آگئی

سونا اچانک ہزاروں روپے سستا، آج کی نئی قیمت سامنے آگئی

کراچی (اے بی این نیوز)سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 11 ہزار 300 روپے سستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 300 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 54 ہزار 36 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونا 9 ہزار 688 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 89 ہزار 262 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی، جہاں سونا 113 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 315 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔

چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 270 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 859 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 231 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 880 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 2.70 ڈالر کمی کے بعد 63.80 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
مزید پڑھیں‌:پولیس ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری، آئی جی پنجاب کا بڑا اعلان

متعلقہ خبریں