اسلام آباد (اے بی این نیوز)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 29 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 11 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 346 روپے 16 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 372 روپے 3 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
پٹرولیم ڈویژن نے 3 ستمبر سے نافذ ہونے والی پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا مزید بوجھ پڑے گا۔
مزید پڑھیں:امام الحق پر دو سال تک پابندی لگنے کا امکان، شائقین کے لیے بڑی خبر















