اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد کی عدالت نے خاتون جج کو دھمکی کیس میں بانی پی ٹی آئی کو طلب کرلیا،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو3اپریل کو بانی پی ٹی آئی کو پیش کرنے کاحکم،بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کیسز کی سماعت13مارچ تک ملتوی،احتجاج اور توڑ پھوڑ سے متعلق تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی،اسدعمر،فیصل جاوید اور دیگر بری کر دیئے گئے۔
مزید پڑھیں :وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مثبت جمہوری تاریخ رقم کردی
شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں سزا معطلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،درخواست میں موقف اختیارکیاکہ آفیشل سیکرٹریٹ کی ایکٹ کے سیکشن 9کے تحت دی گی سزا میں سازش یا غداری ثابت نہیں ہوسکی،بطور سابق وزیر خارجہ سائفر کی حفاظت کی ذمہ داری میری نہیں پرنسپل سیکرٹری کی تھی،سپریم کورٹ
مزید پڑھیں :پاکستان میں اصلاحات کیلئے نئی مخلوط حکومت کا مینڈیٹ مضبوط نہیں،موڈیز نے خطرے کی گھنٹی بجادی
کیس میں درخواست گزار کو ضمانت بعد از گرفتاری دی چکی ،اسلام آباد ہائیکورٹ نےبھی 2 مرتبہ قانونی نقائص کی وجہ سے ٹرائل کالعدم قرار دیا،سابق وزیر خارجہ نے عدالت سے سزا معطل کرکے رہا کرنے کی استدعا کردی















