لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے بارہویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 8 رنز سے ہرا دیا۔
اتوار کوقذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے اس میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔
�مزیدپڑھیں:ایف آئی اے کی کارروائی، کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث4ملزمان گرفتار
لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 33 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں، جہانداد خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جواب میں لاہور قلندرزکی ٹیم 202رنز بناسکی اور یوں پشاور زلمی سے آٹھ رنز سے شکست کھابیٹھی۔