اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق نے کہا ہے کہ میسرز ریلوے کنسٹرکشن کی جانب سے جمع کرائی گئی بولی کی منظوری کے بعد اسلام آباد بھر میں سائیکل ٹریکس کی تعمیر جلد شروع ہونے کی امید ہے۔
تفصیلات کے مطابق میسرز ریلوے کنسٹرکشن نے 2.43 بلین روپے کی سب سے کم بولی جمع کروائی تھی جسے سی ڈی اے نے منظور کرلیا ہے ،
انتظامی کمیٹی نے سب سے کم بولی دینے والے کا تعین کرنے کے بعد اسے M/s ریلوے کنسٹرکشن کو دینے کا فیصلہ کیا ۔
مزیدپڑھیں:پنجاب سے ضمانت کیلئے سب خیبرپختونخواکیوں آجاتے ہیں؟پشاور ہائیکورٹ کا استفسار
کل رقم میں سے 2.16 بلین روپے سول ورکس کے لیے، 150 ملین روپے الیکٹریکل ورکس کے لیے اور 121 ملین روپے دیگرکاموں کے لیے مختص کیے جائیں گے۔















