اہم خبریں

مراد علی شاہ وزیر اعلیٰ سندھ نامزد،بلاول بھٹو نے اعلان کردیا

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مراد علی شاہ کوایک بار پھر سندھ کا وزیر اعلیٰ نامزد کردیا۔

جمعہ کو کراچی میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اویس شاہ اسپیکر اور نوید انتھونی ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے لیے نامزد کئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں پیپلزپارٹی کی نظریں صرف عوام پر ہوتی ہیں،

مزیدپڑھیں:ہماری نیک نیتی پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے،عرفان صدیقی

انہوں نے کہاکہ الیکشن میں تاریخی کامیابی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے اور عوام کا بار بار منتخب کرانے پر شکر گزار ہوں۔

متعلقہ خبریں