اہم خبریں

ن لیگ کا مریم اورنگزیب کو پنجاب اسمبلی کا ممبر بنانے کا فیصلہ

لاہور( نیوز ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کی قیادت نے پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کو پنجاب اسمبلی کا رُکن بنانے کا فیصلہ کیا ہے
مزید پڑھیں:مسلم لیگ ن نے سینئر قیادت کو صوبائی نشستیں چھوڑنے کی ہدایت کر دی
تاکہ وہ وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد مریم نواز کی معاونت کرسکیں۔8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس (آج) جمعہ کو شروع ہو رہا ہے، جس میں نومنتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ قومی اسمبلی میں واپس آنے کی بجائے آج پنجاب اسمبلی میں بطور ایم پی اے حلف اٹھائیں گی۔مریم دو مرتبہ مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئیں اور کئی بار وفاقی وزیر اطلاعات کے عہدے پر تعینات ہوئیں۔

یہ پہلا موقع ہوگا جب وہ پنجاب اسمبلی میں بطور ایم پی اے حلف اٹھائیں گی۔جبکہ پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کے لیے انتخابات ہونا باقی ہیں، مسلم لیگ (ن) نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں کیونکہ پارٹی کو صوبائی اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل ہے۔

متعلقہ خبریں