اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نگران وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ،اجلاس میں ملکی معاشی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیاجائے گا،اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈا منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا،آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فارن ایوارڈ عطا کرنے کی منظوری لی جائے گی،
مزید پڑھیں :وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب ،11 نکاتی ایجنڈا جاری
فارن ایوارڈ “ترکش آرمڈ فورسز لیجن آف میرٹ” آرمی چیف کو عطا کرنے کی منظوری لی جائے گی،ڈی جی فنانشیل مانیٹرنگ یونٹ لبنیٰ فاروق کی تعیناتی میں توسیع کی منظوری لی جائے گی،اجلاس میں فیڈرل انسپکٹر ڈرگز کی تعیناتی کی سمری پیش کی جائے گی، ذرائع کے مطابق پٹرولیم ڈویژن ایکسپلوسیو رولز2010 میں ترامیم کی سمری بھی پیش ہو گی،اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے فیصلے توثیق کیلئے پیش کئے جائیں گے،اجلاس میں کابینہ توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی بھی منظوری لی جائے گی،کابینہ کی قانون سازی سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں کی بھی منظوری لی جائے گی۔















