اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا، کابینہ کے 13 دسمبر کو اسلام آباد میں طلب کیے گئے اجلاس کا 11 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ، اجلاس کے دوران وزارت داخلہ افغانیوں کے انخلاء پر بریفنگ دے گی۔















