اسلام آباد(نیوزڈیسک)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی بڑی جماعتوں میں چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں۔ پارٹی تمام آئینی عہدے مانگ رہی ہے، کوئی بھی پارٹی ذمے داری لینے کے لیے تیار نہیں ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عبدالغفور حیدری نے کہا کہ موجودہ انتخابات کو دیکھ کر لوگ 2018ء کے انتخابات بھول گئے ہیں۔
مزیدپڑھیں:ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ ایک حصہ کیوں بند کردیا گیا،جانئے
انہوں نے کہا کہ جو بظاہر بڑی جماعتیں بن کر سامنے آئی ہیں وہ مرکز میں حکومت بنانے سے کترا رہی ہیں۔
انہوں نےکہا کہ مسلم لیگ ن کے اندر یہ بات چل رہی ہے کہ وفاق میں حکومت نہیں بنانی چاہیے۔















