اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سوشل میڈیا پر سول سرونٹس کی ٹرولنگ کرنے والوں کو مثالی سزا دینے کا اعلان کردیا۔
ایک بیان میں نگراں وزیراعظم نے کہا کہ سول سرونٹس کو بلیک میل کرنا اور ان پر دباؤ ڈالنا آئین کے آرٹیکل 5 اور پاکستانی قوانین کی خلاف ورزی ہے، متشدد رویہ اور جلاؤ گھیراؤ کا ریکارڈ رکھنے والے بعض عناصر سول سرونٹس پر دباؤ کیلئے سوشل میڈیا پر مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:کن ممالک کے شہری بغیرویزہ عمرہ کرسکتےہیں؟
انہوںنے مزید کہا کہ یہ عناصر سول سرونٹس کی وفاداری کو متشدد گینگ کے لیے تبدیل کروانا چاہتے ہیں، ریاست پاکستان سول سرونٹس کو ان کی آئینی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے تحفظ دے گی۔















