مانسہرہ ( اے بی این نیوز )پی کے 40 میں دوبارہ گنتی کے بعد مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہو گئے۔خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 40 مانسہرہ کے 173 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی مکمل ہوگئی، جس میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار شاہجہان یوسف ایک بار پھر کامیاب قرار پائے۔حلقے کے 173 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی میں سردار شاہجہان یوسف نے 43,014 ووٹ حاصل کیے جب کہ پی ٹی آئی کے
مزید پڑھیں :کمشنر راولپنڈی کے الزامات، الیکشن کمیشن نے تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کردی
الیکشن کمیشن حکام نے دوبارہ گنتی کے بعد پی کے 40 کا فارم 47 بھی جاری کر دیا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شکور لغمانی نے پی کے 40 مانسہرہ کے نتیجے پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی۔اشتہاراس سے قبل، الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) نے خیبرپختونخوا (KP) میں قومی اسمبلی کی 36 نشستوں کے لیے باضابطہ طور پر فاتحین کا اعلان کر دیا ہے۔ای سی پی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کامیاب امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اگلے تین دن کے اندر اپنی پسند کی سیاسی جماعت کے ساتھ صف بندی کریں۔جیتنے والوں میں این اے 4 اپر دیر سے صبغت اللہ، این اے 10 بونیر سے گوہر علی خان اور این اے 18 ہری پور سے عمر ایوب شامل ہیں۔















