اہم خبریں

محسن نقوی نے دھاندلی کی پلاننگ کی،عمر ایوب کا الزام

اسلام آباد (نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمر ایوب نے کہاہے کہ کمشنر راولپنڈی نے جن اشخاص پر الزام لگائے ہیں ان کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق عمر ایوب نے کہا کہ حکومت بنانے کی ہماری شروع سے ہی سوچ رہی ہے، ہم اب گورنمنٹ بنائیں گے،

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کو ہٹانے کیلئے ہمارے مینڈیٹ کو چرایا گیا۔

مزیدپڑھیں:لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب نے بند روڈ کا افتتاح کر دیا

عمر ایوب نے کہاکہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب ہی وہ شخص ہے جس نے پی ٹی آئی کے خلاف یہ سارا کام کیا،

انہوں نے کہاکہ محسن نقوی نے جو کمیٹی بنائی ایسے ہی ہے جیسا کہ ڈاکو چور سے کہے کہ وہ انکوائری کرے۔

متعلقہ خبریں