پیرس(نیوزڈیسک)فرانسیسی صدر نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے دو ریاستوں پر مشتمل حل قبول نہ کیے جانے کے باعث پیرس معاملات کو بحسن و خوبی نپٹانے کے لیے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی طرف جاسکتا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیرس میں اردن کے شاہ عبداللہ ثانی کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں فرانسیسی صدر ایمینوئل نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے معاملے میں اردن بھی ہمارے ساتھ ہے جو اس خطے میں ہمارا پارٹنر ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم اردن کی قیادت سے مل کر کام کر رہے ہیں۔ ہم یورپی پارلیمنٹ اور سلامتی کونسل میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
مزیدپڑھیں:لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب نے بند روڈ کا افتتاح کر دیا
فرانسیسی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی امنگوں کو ایک زمانے سے کچلا جارہا ہے۔















