مری(نیوزڈیسک)آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش کا امکان ظاہر کر دیا۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے مری میں آئندہ 2 روز میں موسم خراب رہنے کی پیشگوئی کے ساتھ انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مری، گلیات اور گردو نواح میں 18 اور 19 فروری کو طوفانی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
مزیدپڑھیں:الزام لگایاہے تو ثبوت بھی پیش کریں،چیف جسٹس آف پاکستان
یاد رہے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 17 فروری کی رات سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا جس کے سبب 17 سے 21 فروری کے دوران ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔















