اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں سنائی گئی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو شاہ محمود قریشی نے سلمان صفدر اور علی بخاری کے توسط سے دائر درخواست میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ۔
مزیدپڑھیں:نون لیگ نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر جاری فارم 45 جعلی قرار دیدئیے
درخواست میں کہا گیا کہ استغاثہ کے 10 گواہوں کے بیان ہمارے وکلا کی غیر موجودگی میں ریکارڈ ہوئے، نوٹس دیے بغیر خودساختہ سرکاری وکیل مقرر کیے گئے،
30 جنوری کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ فیئر ٹرائل کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔















