اہم خبریں

وفاقی کابینہ نے گیس قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگراں وفاقی کابینہ نے گیس قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی،

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس سے متعلق جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ کابینہ نے 14 فروری کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔

اعلامیہ کے مطابق یو این ڈی پی کے تحت افغانستان کنٹری آفس کی گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس اور نئے ٹائر کابل منتقلی کی منظوری دی۔

کابینہ نے گریڈ 20 کے افسر خان نواز کی ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں بطور ممبر فنانس دوبارہ تعیناتی کی منظوری دی۔

مزیدپڑھیں:دھاندلی زدہ انتخابات جمہوری پارلیمانی نظام پرسیاہ دھبہ ہیں،لیاقت بلوچ

دہری شہریت کے حامل ملزم عرفان قادر بھٹی کو ناروے کے حوالے کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔

نگراں وفاقی کابینہ کی وفاقی کابینہ کمیٹی نے توانائی کے 6 فروری کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی۔

متعلقہ خبریں