اہم خبریں

جنسی زیادہ کے مجرم کی سزامعاف کرنے والی کی صدرعوامی احتجاج پر مستعفی

بڈاپسٹ(نیوزڈیسک )ہنگری کی پہلی خاتون صدر کو بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے کیس کے سزا یافتہ مجرم کی معافی درخواست قبول کرنے پر ہونے والے عوامی احتجاج کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہنگری میں واقع ایک چلڈرن ہوم کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کو بچوں کے ساتھ اپنے باسز کی جنسی زیادتی کے کیسز کو چھپانے اور اس مکروہ فعل کو تحفظ فراہم کرنے جرم میں سزا سنائی گئی تھی

مزیدپڑھیں:چیئرمین خارجہ امور کمیٹی امریکا کا پاکستانی الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ

تاہم گزشتہ برس اپریل میں جب پوپ فرانسس نے ہنگری کا دورہ کیا تھا تو اس دوران بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کیس میں سزا یافتہ مجرم کی سزا معاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ فیصلے کی بازگشت کے بعد سے ہی اپوزیشن نے احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں