اہم خبریں

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو متعدد نتائج جاری کرنے سے روک دیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو عام انتخابات2024 میں قومی وصوبائی اسمبلی کے متعدد حلقوں پر امیدواروں کی

مزید پڑھیں:رابطے جاری ، مخلوط حکومت کے قیام کے امکانات

کامیابی کے حتمی نوٹیفکیشنز جاری کرنے سے روکدیا،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے این اے 48 میں نتائج کی مبینہ تبدیلی پر سماعت کی،

تحریک انصاف کے امیدوار علی بخاری کے وکیل نے دلائل دیئے کہ علی بخاری فارم 45کے مطابق کامیاب ہوئے، ریٹرننگ افسر نے ہماری استدعا کے برعکس فارم 47جاری کر دیا، ہماری پچاس ہزار کی لیڈ کو ختم کردیا گیا، الیکشن کمیشن نے استحکام پارٹی کے

نامزد کامیاب آزاد امیدوار راجہ خرم نواز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کو اسلام آباد سے این اے 47اور 48 کے حتمی نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روکدیا،

اسی طرح پی کے 73، پی کے79، 80 اور پی کے82 کے بھی نتائج کے خلاف سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن نے دونوں حلقوں میں ریٹرننگ افسران کو حتمی نتائج جاری کرنے سے روکدیا۔

پی کے 79سے تیمور سلیم اور پی کے82 سے کامران بنگش نے نتائج کو چیلنج کیا ہے۔

متعلقہ خبریں