ؑغزہ ( نیوز ڈیسک ) غزہ میں صہیونی فوج کے مظالم رک نہ سکے، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 117 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا،
مزید پڑھیں:حکومت سازی کی تیاریاں، پی ٹی آئی کا اہم اجلاس طلب
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح میں گھر پر بمباری کرکے 25 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا،غزہ میں شہدا ء کی مجموعی تعداد 28 ہزار 64 ہوگئی ، جبکہ 67 ہزار 611 افراد زخمی ہوچکے ہیں ، صیہونی فوج نے العمل اسپتال میں مریضوں اور عملے کو یرغمال بنالیا ،جس پر عالمی ادارہ صحت نے تشویش کا اظہار کیا ہے،
ظالم فوج نے محفوظ قرار دیئے جانیوالے سرحدی علاقے رفح پر زمینی حملہ کرنیکا منصوبہ بنالیا، اور رفح سے لاکھوں شہریوں کو فوری انخلاء کا حکم بھی دیدیا،ذرائع کے مطابق 19 لاکھ بے
گھر فلسطینی رفح میں پناہ لئے ہوئے ہیں،یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف جوزپ بوریل نے نی کہا کہ رفح میں اسرائیلی جارحیت ایک ناقابل بیان انسانی تباہی اور مصر کیساتھ شدید کشیدگی کا باعث بنے گی۔