اہم خبریں

این اے 100 سے نثار جٹ کامیاب، رانا ثناء اللہ ہار گئے

فیصل آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر نثار جٹ نے فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے امیدوا رانا ثناء اللہ کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 100 میں شکست دے دی۔

فیصل آباد کے حلقہ این اے 100 سے موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کو فیصل آباد میں بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا اور آزاد امیدوار ڈاکٹر نثار جٹ نے سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کو شکست دے دی ۔

مزیدپڑھیں:پیپلز پارٹی نے لاہور میں الیکشن کی شفافیت پر سوال اٹھا دئیے

این اے100 سے آزاد امیدوار ڈاکٹر نثار جٹ نے ایک لاکھ 25 ہزار 53 ووٹ حاصل کر کے کامیابی سمیٹی جبکہ ن لیگ کے رانا ثناءاللہ کو ایک لاکھ 6 ہزار 934 مل سکے۔

متعلقہ خبریں