پشاور(نیوزڈیسک) اے این پی کے سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی انتخابات میں شکست کے بعد پارٹی عہدے سے بھی مستعفی ہو گئے۔ امیر حیدر خان ہوتی نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرے آبائی حلقے مردان میں اے این پی کی شکست کی ذمے داری کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں۔
میرے آبائی ضلع مردان کے تمام حلقوں پر اے این پی کی شکست کی ذمہ داری کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں۔ میرے حلقہ اور مردان کے عوام نے اگر ہم پر اعتماد نہیں کیا تو اور اسی شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں اور پارٹی کے…
— Ameer Haider Khan Hoti (@HaiderHotiANP) February 9, 2024
انہوں نے کہا کہ میرے حلقہ اور مردان کے عوام نے اگر ہم پر اعتماد نہیں کیا تو پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ پارٹی کے ادنیٰ رکن کی حیثیت سے باچاخان کے قافلے کا حصہ رہوں گا۔
مزید پڑھیں: چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین دونوں حلقوں سے بری طرح ہار گئے















