اہم خبریں

پاک بحریہ نےسمندرمیں پھنسے 9بھارتی شہریوں کی جان بچا لی

کراچی(نیوزڈیسک)پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی کھلے سمندر میں بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے بحیرہ عرب میں پھنسے 9 بھارتی شہریوں کی جان بچالی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کو سمندر میں پھنسی SAS-5 نامی کشتی کی ہنگامی کال موصول ہوئی۔ کشتی میں فنی خرابی کے باعث انجن مکمل طور پر بند ہو گیا تھا۔

مزیدپڑھیں:پاک بحریہ کے جنگی جہاز بحیرہ عرب میں تعینات

ترجمان کے مطابق کشتی میں 9 بھارتی شہری گزشتہ 24 گھنٹوں سے بے یارو مددگارسمندر میں پھنسے تھے۔

پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی بروقت کارروائی اور پیشہ ورانہ مہارت کو کشتی کے عملے نے سراہا۔

متعلقہ خبریں