لاہور ( نیوز ڈیسک)مسلم لیگ نواز کی جانب سے آج مری میں عوام طاقت کا مظاہرہ کیا جائےگا،جی پی او چوک پر مسلم لیگ ن کے پاور شو کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف، صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز جلسے میں کارکنوں کا لہو گرمائیں گے، کارکنوں کی جانب سے پارٹی قائد کے استقبال کیلئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر جوش وجذبے کیساتھ منایا جارہا ہے
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سینئر لیگی رہنما پرویز رشید کے ہمراہ جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 12 سال بعد نوازشریف مری میں جلسہ کر رہے ہیں۔
مری والو تیار ہو ؟ pic.twitter.com/VXcM6hYnKJ
— PMLN (@pmln_org) February 5, 2024















