اہم خبریں

کل سے موٹر ویز پر تمام گاڑیوں کیلئے ایم ٹیگ لازمی قرار

اسلام آباد(نیوزڈیسک) نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے اتھارٹی (این ایچ ایم اے) نے 5 فروری سے موٹر ویز پر تمام گاڑیوں کے لیے ایم ٹیگ رجسٹریشن کو لازمی قرار دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق فیصلہ موٹر ویز کے داخلی اور خارجی راستوں سے موٹرسائیکلوں کی سہولت اور آزادانہ ٹریفک کی روانی کے لیے کیا گیا ۔

ایم ٹیگ حاصل کرنے کے لیے گاڑی چلانے والے اپنی گاڑی کی رجسٹریشن بک/کارڈ اور CNIC کے ساتھ کسٹمر کیئر سینٹر جا سکتے ہیں۔ایک بیان میں کہا گیا کہ 5 فروری کے بعد ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کو موٹر ویز پر داخلہ نہیں دیا جائے گا۔

مزیدپڑھیں:آئی جی موٹروے پولیس کا انقلابی اقدام

نئے فیصلے کی روشنی میں، نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ ایم پی) اور این ایچ اے نے گاڑی چلانے والوں کو کئی اہم مشورے بھی دیئے ہیں۔

متعلقہ خبریں