اہم خبریں

حکیم رانا ثنا اللہ نے ایسا علاج کیا کہ نہ بیمار نظر آتا ہے نہ بیماری،مریم نواز

فیصل آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان پر تنقیدی نشتر برساتے ہوئے کہاہے کہ حکیم رانا ثنا اللہ نے ایسا علاج کیا کہ نہ بیمار نظر آتا ہے نہ بیماری۔

فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس محبت سے استقبال کیا لگا ہی نہیں کہ نواز شریف 4 سال سے یہاں نہ آیا ہو،

مزیدپڑھیں:کسی کوجیل جاتا دیکھ کرخوشی نہیں ہوتی،مریم نواز

 

 

مران خان پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب ہاتھ چوری سے رنگا ہو تو ٹانگ پر پلاسٹر چڑھانا پڑتا ہے، آج چاروں طرف مکافات عمل کے شاہکار نظر آتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ملک میں شر پھیلانے کے لیے لایا گیا تھا، یہ تو شر پھیلانے کے لیے آئے تھے، الزامات لگاتے رہے

مریم نواز کا کہنا تھا نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والوں گھروں کو چلے گئے، نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والے انجام کو پہنچ گئے

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ مجھے میرے والد نواز شریف کے سامنے گرفتار کیا گیا، نواز شریف نے اس وقت کہا تھاکہ وقت ایک جیسا نہیں رہتا، جب انسان بے گناہ ہو تو قدرت بہادر بنا دیتی ہے، (ن) لیگ نظریاتی جماعت تھی اس لیے ظلم برداشت کر گئی، 5 ماہ کوٹ لکھپت جیل کی سزائے موت کی چکی میں رہی۔

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان پر تنقیدی نشتر برساتے ہوئے کہاہے کہ حکیم رانا ثنا اللہ نے ایسا علاج کیا کہ نہ بیمار نظر آتا ہے نہ بیماری۔

متعلقہ خبریں