اہم خبریں

نواز شریف نے فیصل آباد میں اورنج لائن ٹرین لانے کا وعدہ کردیا

فیصل آباد(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے فیصل آباد میں اورنج لائن ٹرین لانے کا وعدہ کردیا ہے۔

فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد والوں زندہ باد، اس میں کوئی شک ہے کہ میں آپ سے پیار کرتا ہوں۔

انہوں نے شرکا سے دریافت کیا کہ کیا یہ مجمع فیصل آباد میں اورنج لائن دیکھنا چاہتا ہے؟ ہم فیصل آباد کے لیے اورنج لائن منصوبہ لائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 1 کروڑ نوکری دینے کا وعدہ کرنے والوں نے ایک نوکری نہ دی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے بھائی بہن کی خدمت کی اور اس خدمت کی وجہ سے ہی میں ان کے چہروں پر محبت دیکھ رہا ہوں۔ن کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت ٹھوکریں کھائی ہیں، مزیدکھانےکی طاقت ہے نہ ہمت، جب میں حکومت میں تھا 20 روپے میں 5 روٹی ملتی تھی آج 20 روپے کی ایک روٹی ہے، وہ زمانہ کہاں چلا گیا، کون لے گیا اس زمانے کو؟ کیسے واپس اس زمانے کو لیکن ہم اس وقت کو واپس لائیں گے۔

جھوٹے مقدمات میں سرخروہوا،سزادینے والے چلے گئے،نوازشریف

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پورا پاکستان میرا ہے اور یہ حلقہ خاص میرا ہے، مجھے اپنے ملک کو غیرت مند ملک بنانا ہے، اگر میں ہوتا تو کوئی بھی بے روزگار نا ہوتا،انہوں نے کہاکہ اگر میں نےکچھ نہ کیا ہوتا تو آپ میری پرواہ نہ کرتے، عوام کی خدمت کے صلے میں اتنی محبت ملی ہے، آج سوچ رہاہوں عوام مجھ سےاتنی محبت کیوں کرتے ہیں؟ آپ بتائیں اس محبت کو کیسے بھلا دوں؟

انہوں نے کہا کہ مجھے جان بوجھ کر سزائیں دی گئیں، میں سرخرو اور بے قصور ثابت ہوا، سزا دینے والے چلے گئے، چورکی داڑھی میں تنکا تھا تب ہی وہ استعفیٰ دے کر چلا گیا.

متعلقہ خبریں