اسلام آباد (نیوزڈیسک) نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ انتخابات 8 فروری کو ہونگے، انتخابات کے انعقاد پر کسی کو کوئی شکوک و شبہات نہیں ہونے چاہئیں۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے زیر صدارت بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں سکیورٹی بارے الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا،
الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں خصوصی سکیورٹی اقدامات کی ہدایت کی گئی۔
عام انتخابات 8فروری کو ہی ہوں گے ، الیکشن کمیشن
اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بدامنی کے واقعات ڈرانے کیلئے کئے گئے، الیکشن کیلئے پورے ملک میں سکیورٹی دیں گے۔















