اہم خبریں

امریکہ میں چارچینی شہری گرفتار،فرد جرم عائد

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ امریکی حکام نے چار چینی شہریوں پر امریکی ساختہ الیکٹرانک پرزوں کی ایران اسمگلنگ کے جرم میں فرد جرم عائد کی ہے جن میں کچھ ممکنہ فوجی استعمال کے آلات بھی شامل ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ نے ایک بیان میں کہا کہ چینی شہریوں پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکہ کی ممکنہ پابندی والی برآمدی اشیا کو چین اور ہانگ کانگ کے راستے ایران کے اسلامی انقلابی سپاہ (آئی آر جی سی) اور اس کی وزارتِ دفاع سے منسلک منظور شدہ اداروں کو منتقل کیا۔

افغانستان،لیتھیم اسمگل کرنے کےالزام میں دو چینی شہری گرفتار

محکمہ انصاف نے کہا کہ مبینہ اسکیم کے نتیجے میں فوجی صلاحیتوں کے ساتھ دوہرے استعمال والی امریکی نژاد اشیا کی بڑی مقدار امریکہ سے ایران برآمد ہوئی۔

متعلقہ خبریں