لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب پولیس میں مختلف آسامیوں پر بھرتی کااعلان کردیاگیا،بھرتیوں کے لئے درخواست دینے کا عمل 3 فروری 2024 سے شروع ہوگا،تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس میں مختلف آسامیوں پر بھرتی کااعلان کردیاگیا،بھرتیاں کانسٹیبل، لیڈی کانسٹیبل، ڈرائیور کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ کے عہدوں پر کی جائینگی،
پنجاب کے تمام اضلاع کے درخواست دہندگان کے لیے عمر کی حد 18-22 سال مقررکی گئی ہے جبکہ درخواست دینے کے لیے متعلقہ ضلع کا ڈومیسائل لازمی ہے۔
رننگ ٹیسٹ میں مرد امیدواروں کو 1.6 کلومیٹر کا فاصلہ سات منٹ میں طے کرنا ہوگا جبکہ خواتین امیدواروں کو اس کے لیے 10 منٹ کا وقت دیا جائے گا۔مرد امیدواروں کے لیے کم از کم قد 5 فٹ 7 انچ اور خواتین امیدواروں کے لیے 5 فٹ 2 انچ ہے۔تاہم ڈی جی خان اور راجن پور کے قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والوں کے لیے عمر کی حد 18-25 ہے جبکہ صرف مرد امیدواروں کے لیے کم از کم قد میں 2 انچ کی رعایت ہے۔
اسی طرح ڈرائیور کانسٹیبل کے لیے عمر کی حد 21-30 سال ہے ،جبکہ منظور شدہ بورڈز سے سیکنڈری اسکول کا سرٹیفکیٹ اوردو سال کے تجربے کے ساتھ LTV ڈرائیونگ لائسنس ضروری قرار دیا گیا ہے،
مزیدپڑھئے:پنجاب پولیس نے الیکشن ڈیوٹی کیلئے ایک ارب 19 کروڑ مانگ لئے
ٹریفک اسسٹنٹ پوسٹ کے لیے عمر کی حد 18-22 سال ہے،مزید برآں، اس پوسٹ کے لیے درخواست دہندگان کی آنکھوں کامعائنہ بھی ضروری قراردیاگیا ہے
بھرتی کے خواہش مند امیدواروں کو پنجاب پولیس کی آفیشل ویب سائٹ www.punjabpolice.gov.pk سے درخواست فارم ڈاؤن لوڈ کرکے فارم کو پُر کرنے کے بعد 3 سے 17 فروری تک شناختی کارڈ اور تعلیمی اسناد کی تصدیق شدہ فوٹو کاپی کے ساتھ متعلقہ ضلعی پولیس لائنز میں جمع کراناہونگے جبکہ اپلائی کرنے کےلئے 200روپے فیس رکھی گئی ہے۔















