اہم خبریں

پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں،مریم نواز

لاہور ( اے بی این نیوز)مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سزا ہوئی توبانی پی ٹی آئی مٹھائی کھلارہا تھا،بانی پی ٹی آئی نے سنگین جرم کیاہے،نواز شریف پر ظلم کرنے والے گھروں کو چلے گئے،بانی پی ٹی آئی نےسائفر لہرا کر قومی سلامتی سے کھیلا ،

نواز شریف نےکبھی قومی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دی ،پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں،کیاسیاسی جماعتیں شہدا کی یادگاروں پر حملے کرتی ہیں؟ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نےکہہ دیاسب سے کرپٹ دور پی ٹی آئی کا تھا۔

متعلقہ خبریں