اسلام آباد ( اے بی این نیوز )آرمی چیف اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دوسری ریاست کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام پر زور دیا۔ آرمی چیف نے کہا دوسری ریاست کی خودمختاری کا احترام ریاستی تعلقات میں سب سے اہم جزو ہے۔ فریقین نے اتفاق کیا کہ دہشتگردی کے مشترکہ خطرے سے باہمی تعاون اور بہتر کوآرڈینیشن سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ آرمی چیف نے ایک دوسرے کے تحفظات کو زیادہ سے زیادہ سمجھنے پر بھی زور دیا۔ فوجی رابطہ افسروں کی تعیناتی کے طریقہ کار کو جلد سے جلد فعال کرنے پر بھی اتفاق کیا۔















