اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) ملٹر ی کو رٹ کیس،، سپر یم کو رٹ کا بینچ ٹو ٹ گیا،جواد ایس خواجہ کے وکیل نے بنچ پر اعتراض اٹھا دیا، وکیل خواجہ احمد حسن نے کہا بنچ کی دوبارہ تشکیل کے لیے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیجا جائے، لاہور بار کے وکیل حامد خان کی کیس میں دلائل دینے کی کوشش،جسٹس سردار طارق مسعود نے ریما رکس میں کہا اگر ہم نے کیس سننا ہی نہیں تو دلائل نہ دیں، ہم پر اعتراض اٹھایا جا رہا ہے کہ میں کیس سے الگ ہو جاوں، جسٹس سردار طارق مسعود نے خود کو بینچ سے الگ کر لیا،،نئے بنیچ کی تشکیل کے لیے معاملہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔















