اہم خبریں

یوٹیوب اور انٹرنیٹ بند کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا،عارف علوی

کراچی(نیوزڈیسک)صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہےکہ ڈنڈا ہر مسئلے کا حل نہیں، یوٹیوب اور انٹرنیٹ بند کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔قرآن و سنت سے قانون بنتا ہے، قاضی کا کام قانون پر عمل کرانا ہے، قرآن میں ہےکہ دشمنی میں بھی انصاف کا دامن نہ چھوڑیں۔جامعہ کراچی میں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ دنیا میں علم کا حصول مسائل کے حل کا واحد راستہ نہیں، دنیا میں تعلیم یافتہ لوگوں نے زیادہ ظلم کیے ہیں، تعلیم تربیت کی بنیاد نہیں ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی عروج پر اور انسانیت زوال پذیر ہے، جب یہودیوں کو مارا گیا اس پر بات کی جاتی ہے، آج جوکچھ غزہ میں ہورہا ہے اس پر پردہ ڈالا جاتا ہے، یہ سب تعلیم یافتہ اقوام کررہی ہیں۔

متعلقہ خبریں