اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلمان چوہدری کی خصوصی ہدایت پر یکم فروری 2024 سے نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز پرٹریفک قوانین کے یکساں نفاذ اور چالاننگ کے نظام کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ایس ایم ایس سروس متعارف کرائی جا رہی ہے۔ عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کسی بھی ٹریفک خلاف ورزی کی صورت میں خلاف ورزی کرنے والے کے فراہم کردہ موبائل نمبر پر ایک خودکار ایس ایم ایس موصول ہوگا۔ فراہم کردہ نمبر پر ایس ایم ایس موصول ہونے کے بعد اپنا جرمانہ ادا کریں۔ شہری کسی بھی مدد یا راہنمائی کے لئے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 130، واٹس ایپ نمبر-0111130 0313یا سوشل میڈیا ہینڈلز @NHMPofficial پر رابط کریں۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے پورے ملک میں وسیع پیمانے پر ایس ایم ایس سروس کے بارے میں عوامی آگاہی مہم شروع کردی ہے۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس عوام کے محفوظ اور آرام دہ سفر کو یقینی بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔















