کراچی(اے بی این نیوز)آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہےبلاول بھٹو نے عوامی منشور دیا ہے ،پیپلز پارٹی عوام کیلئےلڑتی ہے ،بلاول بھٹو کو اپنے ووٹ سے وزیر اعظم بنانا ہے ، داؤد چورنگی میں خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ8 فروری کو تیر پر مہر لگانی ہے ،یہ شہر بھٹو کا ہے ،پیپلز پارٹی واحد پارٹی ہے جو عوام میں ہے،آپ بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں ،میں آپ کے پاس آئی ہوں پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں۔















