کراچی( اے بی این نیوز )بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہہمارے امیدواروں کو تیر کے نشان سے بھی محروم کردیاگیا،مسلم لیگ ن سیاسی مخالفین کو آؤٹ کرکے اکیلے میدان میں لڑنا چاہتی ہے،اب مقابلہ تیر اور شیر کا ہے،آئیں ہمارا ساتھ دیں،پیپلزپارٹی ن لیگ کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی،میں سیلاب متاثرین کے کاموں کو رکوانے کی مذمت کرتاہوں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا تھا کہ 8 فروری کو الیکشن پتھر پر لکیر ہے،ایسی کوئی قوت نہیں جو انتخابات میں تاخیر چاہتی ہو،بلاول وہ انتخابی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں 17 وزارتیں غریب عوام کا حق کھاتی ہیں،حکومت میں آکر ان وزارتوں کو ختم کریں گے،اشرافیہ کو دیا جانے والا پیسہ غریب عوام پر خرچ کریں گے،پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو عوام پر اعتماد کرتی ہے،ہم نے ملک سے نفرت اور تقسیم کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہے،پرانی طرز سیاست میں نفرت اور تقسیم کے سوا کچھ نہیں ،سندھ میں ہم نے سیلاب متاثرین کیلئے گھر بنانے کا پروگرام جاری کیا تھا،نگران حکومت نے اس پروگرام کو بند کیا ہے،نگران حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ غریب عوام کو اس کا حق دیا جائے۔















