اہم خبریں

ہمارے امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے،223 مخصوص نشستوں کیلئے کسی جماعت میں جانا پڑے گا، پی ٹی آئی

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )پی ٹی آئی کو کہیں سے ریلیف نہیں مل رہاتھا اس لیے ہر جگہ سے رجوع کیا تھا،حکومت جانے کے بعد سے ہمیں کہیں سے انصاف نہیں مل رہا،،پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ بہت اچھا تھا لیکن اس کو ختم کردیا گیا،افسوس ہے قانون اور انصاف کے بر خلاف فیصلے کیے جارہے ہیں،انٹراپارٹی الیکشن پی ٹی آئی آئین کے مطابق ہی ہوئے تھے،تمام پارٹیوں کے اس طرح الیکشن ہوتے ہیں جس طرح پی ٹی آئی کے ہوئے،چمکنی میں پارٹی الیکشن اس لیے کیے کیونکہ صرف وہی سیکیورٹی دی گئی تھی،پی ٹی آئی کو چمکنی میں ہی سیکیورٹی دینے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا کہاکبر ایس بابر آئے اور ویڈیو ریکارڈ کی ،الیکشن میں حصہ لینے کی بات ہی نہیں کی،اکبر ایس بابر الیکشن میں حصہ لنیے نہیں بلکہ مداخلت کرنے آئے تھے،پی ٹی آئی قانونی جنگ کے ساتھ الیکشن کی تیاریاں جاری رکھے گی،بلا نہ ملنے کے فیصلے کے خلاف اپیل میں نہیں جائیں گے،لیول پلیئنگ فیلڈ کے حق کیلئے قانونی جنگ لڑتے رہیں گے،ہم آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر جدوجہد کرنا چاہتے ہیں،ہم جو کرنا چاہ رہے تھے الیکشن کمیشن کو بتاتے لیکن مہلت ہی نہیں ملی،ہمارے تمام امیدوار ان آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے،ہمارے ساتھ جو نا انصافی ہوئی اس پر آواز اٹھاتے رہیں گے،آواز اٹھانے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اداروں سے لڑائی کریں،،امیدواروں کے ناموں پر وکلا کو بانی پی ٹی آئی سے مشاور ت نہیں کرنے دی گئی،بانی پی ٹی آئی سے متعلق عدالتی ہدایات کی خلاف ورزی کی جارہی ہے،پی ٹی آئی نظریاتی سے معاہدے کی کاپی جو ہمارے پاس ہے اس پر دستخط ہیں،معاہدے پر دونوں پارٹیوں کے چیئرمین کے دستخط موجود ہیں،لوگوں کو غائب کرنے کا سلسلہ ختم نہیں ہوا،نظریاتی کے لوگ بھی غائب ہوئے،پریس کانفرنس ہوتی رہیں،نظریاتی نے بھی ایک پریس کانفرنس کردی،معاہدے سے متعلق الیکشن کمیشن کو بتانے کی مہلت نہیں ملی،پارٹی نے فیصلہ کیا ہے ہمارے آزاد امیدواروں کی حمایت کریں گے،223 مخصوص نشستیں ہیں جس کیلئے کسی جماعت میں جانا پڑے گا،الیکشن کے بعد کسی جماعت میں جانے سے متعلق بات چیت جاری ہے،ہماری ایک دو پارٹیوں سے بات جاری ہے۔

متعلقہ خبریں