اہم خبریں

تحریک انصاف پارلیمنٹیرینزچند امیدواروں کو ہی فائنل کرسکی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز145صوبائی اور45قومی اسمبلی کی نشستوں میں سے چندپرہی امیدواروں کوفائنل کرسکی،52 صوبائی اور 15 قومی اسمبلی کے ٹکٹ جاری ہوسکے،پرویز خٹک نوشہرہ کی 2 صوبائی اور ایک قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑیں گے،پرویز خٹک کے 2بیٹے ابراہیم خٹک کو پی کے 85 اور اسماعیل خٹک کو پی کے 86 کا ٹکٹ جاری،داماد عمران خٹک کو این اے 34 اور پی کے 89 کا ٹکٹ جاری،سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو این اے 3 سوات کا ٹکٹ جاری،سومی فلک نیاز، ڈاکٹر آسیہ اسد سمیت 10خواتین کو بھی ٹکٹ دیدیئے گئے،پشاور کے 13 صوبائی حلقوں پر صرف 7 اور قومی اسمبلی کی 5 نشستوں پر 1 ہی ٹکٹ جاری ہوسکا

متعلقہ خبریں