اہم خبریں

بلامل بھی جائے فرق نہیں پڑتا،پی ٹی آئی اب ہارکی ریس میں ہے،منظوروسان

کوٹ ڈیجی (نیوزڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ انتخابات میں پیپلزپارٹی بڑی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ اتوار کو خیرپور میں بلاول بھٹو کا جلسہ تاریخی ہوگا اور الیکشن کیمپنگ کی شروعات ہوگی، پہلی بار سیاست میں آیا ہوں، والد نے زمینداری دی ہے، اپنے والد کی طرح پی پی 27 کوٹ ڈیجی کی عوام کی خدمت کروں گا۔پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور حسین وسان نے کوٹ ڈیجی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں پیپلزپارٹی بڑی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، نواز لیگ کو خوش فہمی ہے تو وہ رہے لیکن وفاق میں حکومت بلاول بھٹو زرداری کی ہوگی۔منظور وسان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بلے کا نشان مل بھی جائے تو فرق نہیں پڑتا، وہ اب ہار کی ریس میں ہے جیت کی نہیں، پیپلزپارٹی کے خلاف اتحاد بنتے رہتے ہیں لیکن کبھی کامیاب نہیں ہوتے، الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے، ججز کے مستعفی ہونے اور الیکشن کمیشن کے سیکریٹریز کی چھٹی سے الیکشن کمیشن پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔

متعلقہ خبریں