اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی نے پشاور کی قومی و صوبائی نشستوں کے امیدواروں کا اعلان کردیا،ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق این اے10سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرامیدوارہوں گے،شاندانہ گلزار کو این اے 30 سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری کیا جائے گا،ساجد نواز، ارباب عامر، ارباب شیر علی، آصف خان بھی قومی اسمبلی کے امیدوار ہوں گے،ساجد نواز، ارباب عامر، ارباب شیر علی، آصف خان بھی قومی اسمبلی کے میدوار ہوں گے،محمود جان، تیمور جھگڑا، کامران بنگش، ارباب جہانداد صوبائی نشستوں کے امیدوار ہوں گے،فضل الہٰی، حامدالحق، عاصم خان، مینا خان اور علی زمان صوبائی نشستوں کے امیدوار ہوں گے،ملک شہاب، سمیع اللہ، شیر علی آفریدی، نورین عارف کو صوبائی نشستوں کے ٹکٹ ملیں گے، شانگلہ سے بھی پی ٹی آئی نے ایک قومی اور3صوبائی حلقوں کے ٹکٹ جاری کردیئے،حاجی فرین،حاجی عبدالمنعم،شوکت علی اور صدرالرحمان کو پارٹی ٹکٹ جاری،میانوالی سے بھی امیدوار فائنل کر دیئے گئے۔















