اسلام آباد ( اے بی این نیوز )الیکشن کمیشن نےانٹرپارٹی الیکشن نہ کرانے پر 13 سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا، مسلم لیگ جناح کو انتخابی نشان الاٹ ،جمعیت علمائے پاکستان نورانی کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی،ڈی لسٹ ہونے والی سیاست جماعتوں میں سنی تحریک، آل پاکستان مینارٹی الائنس،آل پاکستان تحریک،عوامی پارٹی پاکستان شامل،بہاولپور نیشنل عوامی پارٹی،سب کا پاکستان پارٹی ،نیشنل پیس کونسل پارٹی،پاکستان نیشنل مسلم لیگ،پاکستان امن پارٹی اور پاکستان برابری پارٹی بھی ڈی لسٹ کر دی۔















