اسلام آباد ( اے بی این نیوز )انتخابات 8فروری کوہی ہونگے،سکیورٹی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی تمام ضروریات پوری کرینگے،نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگو کہاانتخابات کے انعقاد کے حوالے سے کسی کو کوئی شک نہیں ہوناچاہیے،یہ کہنے کو بہت آسان ہے کہ تین سویونٹ بجلی مفت دینگے،کوئی کہتا ہے تعلیم مفت کردوں گا،چیپ ٹاک ہمارے مسائل کا حل نہیں ہے،ملکی معیشت مشکل میں ہے ،سیاسی جماعتیں اس گڑھے سے نکلنے کاکوئی منشور دیں،پی ٹی آئی سے متعلق معاملات پی ٹی آئی ہی بہتر جانتی ہے















