اہم خبریں

انتخابات کیلئے حالات ماضی سے زیادہ خراب نہیں ، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد(نیوذڈیسک)نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہاہے کہ انتخابات کے لیے حالات ماضی سے زیادہ خراب نہیں ہیں، اس وقت نگران وزیراعظم 11 وزارتوں کے انچارج ہیں، وزارت داخلہ کے انچارج بھی نگراں وزیراعظم ہی ہیں۔انٹرنیٹ سروس کے حوالے سے مسائل تکنیکی ہیں، نگراں حکومت سے قبل بھی انٹرنیٹ سروس میں تعطل آتا رہتا تھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کا کہنا تھا کہ الیکشن 8 فروری بروز جمعرات کو ہوں گے، ہم نے اس سے بہت خراب حالات میں بھی الیکشن دیکھے ہیں، انتخابات کے لیے حالات ماضی سے زیادہ خراب نہیں ہیں، اس وقت حالات 2008 اور 2013 سے بہتر ہیں۔مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ میں نے جس دن سے حلف اٹھایا ہے اس دن سے الیکشن کمیشن سے مسلسل رابطے میں ہوں، انتخابی سرگرمیاں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے اعلان کے بعد شروع ہوں گی، تمام جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کی آزادی ہے۔

متعلقہ خبریں