اہم خبریں

مہمند میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف سینکڑوں افراد سڑکوں پرآگئے

مہمند(نیوز ڈیسک)بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام کی صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔ کئی جگہ میں عوامی احتجاج روڈز کو بند کیا گیا مسافروں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔ بجلی کی وجہ سے پینے کے پانی اور وضو کے لیے پانی ناپید ہو گئے ہیں ۔ کئی کئی دن تک بجلی نہیں ہوتی ہے ۔ ہمارے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے نہ سردیوں اور نہ گرمیوں میں بجلی ہوتی ہے ۔ مہمند میں دو ڈیم بنائے گئے ہیں لیکن بجلی نہیں ہے ۔ مہمند تحصیل حلیمزئی میاں منڈی اور شانی میں سینکڑوں افراد نے طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام کی قوت برداشت جواب دے گئی ہے کئی جگہوں پر بجلی کے خلاف نماز جمعہ کے بعد روڈز کئی گھنٹے بند رہا جس وجہ سے دور دراز علاقوں کو جانے والے مسافروں اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہوا ظہر سے عصر تک روڈوں پر مظاہرے ہورہے تھے جب تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہیں ہوگا روڈ نہیں کھولیں گے اور یا پکی یقین دہانی کے بعد روڈز کھول دیں گے ۔

متعلقہ خبریں