اہم خبریں

حکومت کے پاس بلدیاتی نمائندوں کو خریدنے کیلئے تو فنڈز موجود ہیں لیکن عوام کیلئے فنڈز کی کمی کا رونا رویا جا رہا ہے،شاہ غلام قادر

مظفرآباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر کے پاس اگر فنڈز نہیں ہیں تو وہ کونسے فنڈز سے عوام کو سہولیات دینے کے اعلانات کررہے ہیں ہوائی اعلانات کے بعد ہوائی الزامات سے حکومت آزاد کشمیر باز رہے۔ حکومت کو عوام اور ریاست کی بہتری کیلئے اگر اپوزیشن کے کسی کردار کی ضرورت ہے تو ہم حاضر ہیں لیکن موجودہ حکمرانوں اور ان کے حواریوں کی عیاشیوں اور موج کیلئے ہم اپنا کندھا ہر گز فراہم نہیں کریں گے حکومت کے پاس بلدیاتی نمائندوں کو خریدنے کیلئے تو وافر فنڈز موجود ہیں لیکن عوام کو بنیادی سہولیات زندگی فراہم کرنے کیلئے فنڈز کی کمی کا رونا رویا جا رہا ہے اور عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔ عوام آٹے اور ادویات کیلئے تڑپ رہی ہے اور در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے لیکن کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی حکومت کی جانب سے عوامی ریلیف کیلئے ہوائی اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کیوں نہیں اٹھائے جارہے ؟ شاہ غلام قادر نے مزید کہا کہ پاکستان میں ڈونر کانفرنس کے موقع پر حکومت پاکستان نے حکومت آزاد کشمیر کو لسٹ بنانے کو کہا تھا کہ کہاں کہاں سیلاب سے آزاد کشمیر کے علاقے متاثر ہوئے ہیں

متعلقہ خبریں