اسلام آباد(نیوزڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما سعید اکبر خان نوانی کا بھکر سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما سعید اکبر خان نوانی کا بھکر سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سعید اکبر نوانی نے سربراہ آئی پی پی جہانگیر ترین کو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ سعید اکبر نوانی کا این اے91 اور پی پی91 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑینگے۔















