اہم خبریں

الیکشن کمیشن نے ایف آئی اے سے مدد مانگ لی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )کیا کسی بھی امید وار کے خلاف انکوائری یا مقدمہ درج ہے۔۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایف آئی اے سے مدد مانگ لی۔ الیکشن کمشن کا کہنا ہے ملک بھر میں عام انتخابات میں 2 لاکھ 8 ہزار 53 امیداوار میدان میں اتریں گے،ایف آئی اے ان تمام امید واروں کی تفصیلات فراہم کرے۔۔اگر کوئی انکوائری چل رہی ہے یا مقدمہ درج ہے تو اس کی تفصیلات دی جائیں۔الیکشن کمیشن نے ایف آئی اے کو تمام امیدواروں کے کوائف فراہم کر دئے،ایف آئی اے 10 جنوری تک تمام تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرائے،،ڈی جی ایف آئی اے نے تمام زون کو اس بارے ہدایات بھی جاری کر دی۔

متعلقہ خبریں