اسلام آباد ( اے بی این نیوز )آرمی چیف جنرل عاصم منیرکاآپریشنل ائیربیس کادورہ،آرمی چیف جنرل عاصم منیرکاآپریشنل ائیربیس کادورہ،آرمی چیف کی آمد پر پاک فضائیہ کے چاق چوبند دستے نےگارڈ آف آنر پیش کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ائیربیس کی آپریشنلائزیشن تقریب میں شرکت کی،پاک فضائیہ میں نئےویپن سسٹم،دفاعی اثاثوں کی شمولیت کی گئی،ائیرچیف نےجے10سی لڑاکاطیاروں کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا،آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی، اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ فضائیہ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپن سسٹم کی شمولیت بڑی کامیابی ہے، پاک فضائیہ خطے میں طاقت کے توازن کو مستحکم کررہی ہے، فضائیہ کی جدید ٹیکنالوجی کے حصول کی جدوجہد قابل تقلید ہے، مسلح افواج ہر جارحیت کا بھر پور جواب دینے کیلئے تیار ہیں،تقریب میں پی اے ایف کے نئے شامل کیے گئے ہتھیاروں کے نظام اوردفاعی اثاثوں کی نمائش کی گئی















