اسلام آباد ( اے بی این نیوز )این اے 130 سے نواز شریف کے کاغذات کی منظوری الیکشن ٹریبونل میں چیلنج ،اپیل پاکستان عوامی محاذ کے سربراہ اشتیاق چوہدری نے دائرکی ،درخواست میں موقف اختیارکیا کہ نوازشریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرار دیا،وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں،ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس نوازشریف کے کاغذات منظور کئے،کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کی نقل نہ ہونے پر اپیل واپس کردی گئی،درخواست گزارنے اپیل کو اعتراض والی فہرست میں شامل کر کے سماعت کیلئے مقررکرنے کی استدعاکردی















